اسلام آباد‘ملتان‘ڈیرہ غازیخان (آئی این پی‘خصوصی رپورٹر ‘بیورو رہورٹ)ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، ایک روز میں 228 سے زائد کیسز اور 2 اموات سامنے آئیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کرونا سے مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کرونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 333 ہوگئی ہے۔چوبیس گھنٹے میں کرونا کے 27 ہزار 741 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 228 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران ملک میں کرونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.82 فیصد رہی۔ملک میں کرونا کے 470 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کرونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 22 ہزار 419 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 850 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 504 ، خیبرپی کے2 لاکھ 18 ہزار 736 اور بلوچستان میں 35 ہزار 459 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 973 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 672 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 222 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ملتان سے خصوصی رپورٹر کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کورونا سے متعلقہ تمام ڈاکٹروں و ملازمین کی جنرل ڈیوٹی ختم کر دی ہے۔اور ان ڈاکٹروں و ملازمین کی جنرل ڈیوٹی منسوخ کرکے یکم اپریل تک اصل جائے تعنیاتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں ملتان سمیت پنجاب کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق کرونا سے ایک مریضہ ممتازبیگم جاں بحق، ٹیچنگ ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالدتحسین نیبتایا کہ کرونا وارڈ میں اس وقت دومریض داخل ہیں ایک مریض کا کروناٹیسٹ رزلٹ نیگٹو جبکہ ایک مریض میں خدشہ پایاجا رہا ہے ڈاکٹر خالد تحسین نے کہا کہ ہسپتال میں 572 مریضوں کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے جونیگٹو رہے۔
کرونا کی پانچویں لہر‘ مزید 2جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 333 ہوگئی
Mar 23, 2022