نواز شریف میڈیکل کالج کا قیام ،ڈیرہ غازی خان اور لاہور کے منصوبے شامل ہیں  پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے  25 ارب 50کروڑ کی منظوری

Mar 23, 2022


لاہور( کامرس رپورٹر)  پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں ہونے والے ایک اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی۔جن منصوبوں کی منظوری دی گئی، ان میں گجرات میں نواز شریف میڈیکل کالج کے قیام یونیورسٹی آف گجرات اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے کیلئے 3 ارب 1 کروڑ 25 لاکھ ،ڈیرہ غازی خان میں میر چکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 7 ارب 7 کروڑ 34 لاکھ، لاہور میں پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 4 ارب 86 کروڑ 15 لاکھ اور سورا ڈیم کی تعمیر کیلئے 9 ارب 84 کروڑ 69 لاکھ روپے کی منظور دی گئی ہے۔دوسری جانب نیشنل پارکس، ویٹ لینڈرز، ایکو ٹورازم سائٹس اور سفاری پارک کے ترقیاتی کاموں کیلئے 70 کروڑ 63 لاکھ کی منظوری دی ہے۔

مزیدخبریں