دنیا کے 100آلودہ ترین شہروں میں سے 63 بھارتی ہیں: عالمی ادارہ 

گولڈ ہک (نیٹ نیوز) فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ’’آئی کیو ایئر‘‘ کی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں اس سال بھی اوّل نمبر پر بھارتی شہر براجمان ہے جب کہ 100 آلودہ ترین شہروں میں آدھے سے زیادہ بھارتی شہر ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی کیو ایئر نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کر دی ہے، جس میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست مرتب کی گئی ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی سب سے بری صورت حال بھارت کی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں سے 63 بھارتی ہیں جب کہ پہلے 15 شہروں میں بھی 10 بھارتی شہر ہیں جن میں زیادہ تر ریاستوں ہریانہ اور اترپردیش کے شہر ہیں۔
آلودہ ترین شہر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...