iبی ڈی ایس فرسٹ امتحانات ‘ پہلی تینوں پوزیشنوں پر ملتان کی طالبات فائز

Mar 23, 2022

ملتان(خصوصی رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)لاہور نے بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔پہلی تینوں پوزیشنیں ملتان کے پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں کی طالبات نے حاصل کی ہیں۔ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی طالبہ خدیجہ عابد رولنبر 083259 نے 700 میں سے 599 نمبر لیکر پہلی پوزیشن، بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی طالبہ مومنہ ریاض رولنمبر 083765 اور وطیم(watim) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج راولپنڈی کی طالبہ صباء سکندر رولنمبر 083859 نے 700 میں سے 584 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن، بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی طالبہ ثمین خان رولنمبر 083736 نے 700 میں سے 580 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے الحاق شدہ 16 ڈینٹل کالجوں کے 865 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔576 پاس جبکہ 267 فیل ہوئے۔22 امیدواروں کے نتائج روک لئے گئے۔ امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 68.33 فیصد رہا۔نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری (این آئی ڈی) ملتان کے 3 طالبعلموں نے امتحان میں شرکت کی۔ ایک پاس اور 2 فیل ہوئے۔ امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 33.33 فیصد رہا۔ضمنی امتحانات 10 مئی 2022ء  سے شروع ہوں گے۔
طالبات 

مزیدخبریں