لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی نے حبس بیجا میں رکھے شہری کی عدم بازیابی کیخلاف کیس میں عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پرڈی پی او سیالکوٹ کوتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 25مارچ کو طلب کرلیا۔ درخواست گزار جاوید اقبال جنجوعہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا زمیندار کے مزارعہ نے درخواست گزار کے80سالہ ماموں کو حبس بیجا میں رکھا ہے، مزارعہ حبس بیجا میں رکھے بزرگ شہری کی کروڑوں کی جائیداد ہتھیانا چاہتا ہے، مقامی پولیس بزرگ شہری کی بازیابی کیلئے اقدامات نہیں کررہی، عدالتی حکم پر ڈی پی او سیالکوٹ کو آگاہ کردیا گیا تھا، اطلاع کے باوجود ڈی پی او عدالت نہیں پہنچے۔
ڈی پی او طلبی
iشہری کی عدم بازیابی پر ڈی پی او سیالکوٹ کو توہین عدالت نوٹس
Mar 23, 2022