کابل (اے پی پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے ملک بھر سے ہتھیار جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مغربی صوبہ نمروز میں ہتھیاروں کی کھیپ برآمد کر کے اسے ضبط کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی ٹریفک پولیس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ جواد شیرزاد نے بتایا کہ جلال آباد شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 6 میں 2 گاڑیاں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک بچہ اور 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ادھر نمروز کے پولیس سربراہ سردار محمد ایوبی نے ایک بیان میں بتایا کہ نمروز کے صوبائی دارالحکومت زرنج شہر میں ہتھیاروں کی 29 مختلف اقسام جن میں 2 بھاری مشین گنز، راکٹ سے چلنے والے 2 گرنیڈ لانچر، 3 عدد اے کے۔47 رائفلز، 2 رائفلیں اور متعدد پسٹلز شامل ہیں۔
افغانستان