ایک کروڑ یوکرائنی باشندے اپنے ملک سے نقل مکانی کر چکے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرین کشیدگی کے بعد اب تک  ایک کروڑ یوکرینی باشندے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایک کروڑ یوکرینی باشندے بیرون ملک یا ملک کے اندر ہی دوسری جگہوں پر نقل مکانی کر گئے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا  کہ تقریبا 20لاکھ 50 ہزار پناہ گزین پولینڈ منتقل ہو چکے ہیں اور تقریبا  ایک لاکھ 80 ہزار روس میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔دریں اثنا بین الاقوامی تنظیم برائے نقل مکانی  نے کہا  کہ دو روز قبل تک یوکرین کے اندر ہی اپنے گھروں سے دوسری جگہوں پر  نقل مکانی کرنے والے یوکرینی باشندوں کی  تعداد 64 لاکھ 80 ہزار تھی۔
اقوام متحدہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...