قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی: عبدالغفار روپڑی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار )جماعت اہلحدیث پاکستان کی بین المذاہب استحکام پاکستان کانفرنس کے اعلامیہ میں کہاگیا کہ پاکستان مل کر بنایا تھا ، مل کر اس کی حفاظت کرینگے۔ پوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔کانفرنس کی صدارت امیر جماعت حافظ عبدالغفار روپڑی نے کی۔ ڈاکٹر مجید ایبل، پروفیسر کلیان سنگھ کلیان، مولانا عاصم مخدوم، مولانا شکیل الرحمان ناصر،حافظ عبدالوحید روپڑی، قاری فیاض،مولانا امجد اقبال گھمن، مولانا عبدالمجید اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے اپنے خطاب میں پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کے انعقاد کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا اورافغانستان کے حوالے سے ان کے مسائل کا بہتر حل نکالنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ جس طرح پاکستان بنانے میں پاکستان میں موجود تمام اقلیتوں نے اپنا کردار ادا کیا تھا اسی طرح ہم سب نے ملکر اس کا تحفظ بھی کرنا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن