اپوزیشن نے تہلکہ مچانے کی ناکام کوشش کی: مسرت جمشید چیمہ 

Mar 23, 2022

لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں پی ڈی ایم سمیت اپوزیشن نے تہلکہ مچانے کی ناکام کوشش کی۔ اپوزیشن کو تہلکہ الٹا پڑ گیا ہے۔ چوروں کے گلدستے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔90 شاہراہ قائداعظم پر تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات نے پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے شکر گزار ہیں انہوں نے ہمیں سیاسی فائدہ پہنچایا۔ ہمارے ورکرز چارج ہیں لیکن عوام چار قدم آگے کھڑے ہیں۔ 27 مارچ کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں منظم اور بیدار کرنے میں چور اور ڈاکوؤں کا بڑا ہاتھ ہے۔ قوم متحد ہے اور حق و سچ کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں