iن لیگ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ اسلام آباد میں جہاد لڑ رہی ہے: اویس لغاری

Mar 23, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکر ٹری اویس لغاری نے کہاکہ ن لیگ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ اسلام آباد میں جہاد لڑ رہی ہے ،عمران  خان پاکستان کی معیشت اور بقا کیلئے زہر قاتل بن گئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوجرانوالہ میںسابق وفاقی وزیر خرم دستگیرخان کی رہائشگاہ پر پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سے نکلنے والا مارچ گوجرانوالہ میںقیام کرنے کے بعد دوسرا پڑائو جہلم میں کرے گا اور پھر تیسرے روزچھبیس مارچ کوہم پنڈی جائیں گے انہوں نے کہاکہ ہم نے کشیدگی کا آغاز نہیں کیابلکہ عمران خان نے کارکنوں کو سڑکوں پر لانے کا آغاز کیااویس لغاری نے کہاکہ عمران اب اور بھی خطرناک باتیں کرنا شروع ہو گئے اس نے کہا کہ پرموشن سنیارٹی کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے، عمران خان کو ہٹانا ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہاآج حکومتی وزیر گالیاں دے رہے ہیں یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں منحرف اراکین دو روز میں واپس آ جائیں گے لیکن میں ذاتی طور پر چار ایم این ایز کو جانتا ہو جو عمران خان کے خلاف کھڑے ہیں انھوں نے ایک پیسا بھی نہیں لیامیں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ن لیگ کا ہر ورکر فعال ہے عمران خان آپ ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے آپکو تو آلو ٹماٹر کا بھاو نہیں پتا ۔ انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ کمپنی کے مالک نے نواز شریف سے معافی مانگی ہے پریس کانفرنس میں صحافی کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کے سوال پر اویس لغاری نے کہاکہ ابھی تک اس پر مشاورت ہو رہی ہے ایک سے دو روز میں فیصلہ ہو جائیگا۔قبل ازیں  سرداراویس خان لغاری نے دستگیر ہائوس میں ن لیگ گوجرانوالہ ڈویژن کے عہدیداروں اور ارکان اسمبلی سے 24مارچ کوگوجرانوالہ میں قائدین کے استقبال اور قیام کے انتظامات بارے استفسار کیا تو پارٹی راہنما انہیں مطمئین نہ کر سکے جس پر سرداراویس خان لغاری نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے استقبال کے حوالے سے پارٹی کی کہیں کوئی تشہیری مہم نظر نہیں آرہی، پارٹی رہنما ایونٹ کو انتہائی سنجیدگی سے لیں اور اسکی اہمیت کو سمجھتے ہوئے بھرپور تیاریوں کا آغاز کریں۔

مزیدخبریں