لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ کے قتل کے مقدمہ میں وکلا کی عدم دستیابی کے باعث مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ ملزمان کے وکیل کو مزید گواہوں کے بیانات پر جرح کیلئے طلب کر لیا ہے۔