لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے دوست کے قتل میں عمر قید سزا پانے والے 2 ملزموں کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نواز اور بہادر کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان نے عمر قید کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔ عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر ملزمان کو 4 سال بعد بری کردیا۔
ہائیکورٹ: دوست کے قتل میں عمر قید سزا پانیوالے 2 ملزموں کی سزا کالعدم
Mar 23, 2022