ہائیکورٹ:تحریک انصاف کے رہنماکی نا اہلی کی درخواست پر فریقین دلائل کیلئے طلب

Mar 23, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کی نا اہلی کی درخواست پر فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ درخواست گزار زاہد رسول کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست کی گئی،درخواست گزار نے موقف اپنا رکھا ہے کہ ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ نے جعلی ڈگری کی بناپر الیکشن لڑا۔

مزیدخبریں