ملتان( نوائے وقت رپورٹ)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے رواں مالی سال 2021-22کے دوران ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائن لاسز کی مد میں اعشاریہ6فیصد کمی کی ہے۔ جس سے کمپنی کو ایک ارب 29کروڑروپے کی بچت ہوئی ہے۔ ڈائریکٹرکمرشل اسد حماد کے مطابق مالی سال 2019-20ء کے پہلے 8ماہ میں ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز 12.9فیصد تھے۔ جس میں رواں مالی سال 2021-22کے پہلے آٹھ ما ہ کے دوران اعشاریہ 6فیصد کمی کی گئی ہے، جس سے ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز 12.3فیصد کی سطح پر آگئے ہیں۔
لائن لاسز میں کمی،ایک ارب روپے کی بچت
Mar 23, 2022