تحریک عدم اعتماد میں حکومتی اتحادی بھی اپوزیشن کا ساتھ دینگے: خالد جوئیہ 

Mar 23, 2022

کاہنہ(نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا کہ عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی تو کیا حکومتی اتحادی بھی اپوزیشن کا ساتھ دیں گے پی ٹی آئی حکومت ہوش کے ناخن لے اورجمہوری طریقے سے عدم اعتماد کا سامنا کرے ۔ ہار جیت جمہوری حکومتوں کا حسن اور ملکی عوام کی رائے ہوتی ہے ملک پہلے ہی سنگین بحرانوں سے گزر رہا ہے ۔مزید افراتفری اور خانہ جنگی پھیلانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔

مزیدخبریں