لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء پاکستان کے چیئر مین علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ ملک کے حالات ابتر سے ابتر ہوتے جارہے ہیں ۔ تمام نام نہاد بڑی سیاسی جماعتیں ملک میں فساد کروانا چاہتی ہیں۔ نام نہاد سیاسیدان اپنا اپنا ریٹ لگوانے میں ایک دوسرے سے سودے بازی کررہے ہیں ان کو ملک کے استحکام اور سا لمیت کے لئے کوئی فکر نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ صفۃالاسلامیہ مین فیروزپور روڈ پر نظام مصطفی کنونشن کی تیاری کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے قاری لیا قت علی رضوی،رشید احمد رضوی،پروفیسر عابد رفیق، سید ذیشان الحسن شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔