لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیخوپورہ جمخانہ کلب سے ملحقہ گرین ایریاپرشادی ہال کی تعمیرات کیخلاف کیس میں ڈی جی نیب ،ڈی جی اینٹی کرپشن اور ڈی جی ماحولیات کونوٹس جاری کردئیے۔ درخواست گزار کے وکیل میاں ظفراقبال کلانوری نے موقف اختیار کیا کہ شیخوپورہ جمخانہ کلب سے ملحقہ گرین ایریا پرغیرقانونی شادی ہال تعمیر کردئیے گئے۔ قانون کے تحت رہائشی علاقے اور گرین ایریا کی حیثیت کوتبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ غیرقانونی کمرشلائزیشن کی اجازت دینے سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ کمرشلائزیشن کی غیرقانونی اجازت دینے والے افسران کیخلاف نیب اور اینٹی کرپشن کو آگاہ کیا۔ نیب اور اینٹی کرپشن نے ذمہ دار افسروں کیخلاف کارروائی نہیں کی۔ استدعا ہے کہ سپریم کورٹ کے نسلہ ٹاور فیصلے کی روشنی میں گرین ایریا پرموجود شادی ہال گرانے کا حکم دیاجائے۔