روزہ کولیپس سٹرکچر سرچ اینڈ ریسکیو انسٹرکٹر زورکشاپ کاآغاز

لاہور(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں 5 روزہ کولیپس سٹرکچر سرچ اینڈ ریسکیو انسٹرکٹر زورکشاپ کاآغازہو گیا ہے۔گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے منیجرز ٹریننگ سینٹر میں 5 روزہ کولیپس سٹرکچر سرچ اینڈ ریسکیوانسٹرکٹر زورکشاپ کاافتتاح کیا۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے ورکشاپ کا انعقاد ایشین ڈیزاسٹر پریپریڈنس سینٹرکے تعاون سے کیاہے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے کل 25 افسران، اہلکاروں اور انسٹرکٹرز کو بطور انسٹرکٹرز تربیت دی جائے گی۔ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ 2005ء کے زلزلے کے فوراً بعدایمرجنسی سٹاف کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت کو یقینی بنانے کیلئے اس پروگرام کا آغازکسی نعمت سے کم نا تھا۔ درپیش خطرات اورانسٹرکٹرزکی استعدادکار کی جانچ کے تربیتی پروگرام کے انعقاد کے بعداب ایمرجنسی سروسزاکیڈمی، ایشین ڈیزاسٹر پریپرڈنس سنٹر کے ساتھ مل کر پنجاب میں محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے کام کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن