لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنک آف پنجاب نیشنل ٹی ٹونٹی ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ میں بہاولپور، مردان اور گجرات کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ بہاولپور ڈیف ٹیم نے حیدر آباد ڈیف ٹیم کو 10 وکٹوں سے مات دی۔ حیدر آباد ڈیف ٹیم نے 119 رنز بنائے جواب میں بہاولپور نے بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کر لیا۔ مردان ڈیف ٹیم نے کراچی ڈیف ٹیم کو 86 رنز سے مات دی۔ مردان ڈیف ٹیم نے 6 وکٹوں پر 167 رنز سکور کیے۔ کراچی ڈیف ٹیم 81 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ گجرات ڈیف ٹیم نے اٹک ڈیف ٹیم کیخلاف 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی، اٹک کی پوری ٹیم 66 رنز بنا کو آوٹ ہو گئی ‘ گجرات ڈیف ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کر لیا۔