پاکستان کو دھمکیاں دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،سعید بیگ

کراچی (  سٹی نیوز)پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے کہاہے کہ پاکستان کو دھمکیاں دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،پاکستان کوئی کمزورملک نہیں ہے،دنیاکی بہترین فوج اور ایٹمی صلاحیت سے مالامال ہے،کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش بھی تو اس کی آنکھیں نکال کر رکھ دیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کارکنان اور ذمہ داران کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مودی کادماغ خراب ہوگیا ہے جو پاکستانی فوج سے زورآزمائی کی کوشش کررہاہے، پاکستانی فوج دنیاکی مانی ہوئی فوج ہے جس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ 34اسلامی ممالک کی فوج کا سربراہ ہمارے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بنایاگیاہے اس کے علاوہ جب کسی ملک کے حالات ان کے کنٹرول سے باہر ہوتے ہیں تو ان کی آنکھیں پاکستانی فوج پر ہی آکر ٹکتی ہیں اور پاکستانی فوج نے بھی اس اعتماد کوکبھی نہیں توڑا۔انہوں نے کہاکہ جب ہماری فوج غیر ممالک میں اپنی بہترین صلاحیتوںکا لوہامنواسکتی ہے تو اپنے وطن کی حفاظت کے لئے کیسے پیچھے ہٹ سکتی ہے۔پوری پاکستانی قوم کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اپنی فوج کی جرأت، ہمت اور صلاحیت پر نازہے،پاکستانی قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے۔
سعید بیگ

ای پیپر دی نیشن