کراچی ( سٹی نیوز) جماعت غوثیہ اہلسنّت پاکستان کے امیر مفتی محمدفیض احمدقادری، پروفیسر سعیداحمد، ڈاکٹرمفتی شاہ محمدیوسف حفیظ محمدی،پروفیسر ضیاء الدین، پروفیسر انوار الحسن قادری، علامہ صاحبزادہ ابرارفیض قادری ودیگر نے اسلام آبادمیںمنعقدہ اوآئی سی کانفرنس کابھرپورخیرمقدم کرتے ہوئے اوآئی سی سے مطالبہ کیاہے کہ اجلاس میں دنیابھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف موثر آوازبلند کی جائے، کشمیر، فلسطین ،شام اور ہندوستان سمیت مختلف ممالک میں مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام کو رکوانے میں اوآئی سی اپناکرداراداکرے اور اسلام کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے مشترکہ لائحہء عمل ترتیب دے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس اسلامو فوبیااوراورمسلم اُمہ کودرپیش معاشی ،اقتصادی ،سیاسی وثقافتی چیلنجزکے حل کیلئے انتہائی سنگ میل ثابت ہوگی، دنیابھرکی نظریںOICکانفرنس پرلگی ہیںاوردنیاکی ایک چوتھائی قوم پونے دوارب مسلمانوںکی اُمیدیںاوآئی سی سے وابستہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسلام آبادمیںاس کانفرنس کے انعقادسے مسلم دنیامیںپاکستان کاوقاربلندہوااوریہ حقیقت کھل کر سامنے آئی ہے کہ پاکستان مسلم اُمہ کی قیادت کی بہترصلاحیت رکھتاہے،اوآئی سی کانفرنس پاکستان بھارت امن عمل ،مسئلہ کشمیروفلسطین اورافغان صورتحال کی بہتری کے لئے مشاورت کرے۔جماعت غوثیہ اہلسنّت پاکستان نے افغانستان کومددفراہم کرنے کے ضمن میںافغان امدادی ٹرسٹ فنڈکے قیام کے فیصلے کوبھی بھرپورالفاظ میںسراہا۔
مفتی فیض قادری