پاکستان بنانے کیلئے اکابرین اہلسنّت نے بنیادی کردار ادا کیا‘محمدسلیم عطاری 

کراچی ( نیوز رپورٹر)انجمن نوجوانوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے پوری قوم کویومِ قراردادپاکستان کی مبارک بادپیش کی۔محمدسلیم عطاری نے کہا آج کا دن ہمیںیہ عہدکرناہوگاکہ ملک کو نظام مصطفی کا گہوارہ بنانے کیلئے عملی جدوجہد کی جائے گی ۔جذبہ حبّ الوطنی کو اپنانے اور پھیلانے کیلئے اپناکرداراداکریں گے ۔ استحکام وطن کے لیے لسانی، علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ ضروری ہے۔ ملک کی خاطرخون کا آخری قطرہ بھی نچھاور کرنے کوہمہ وقت تیارہے گے۔پاکستان بنانے کے لیے اکابرین اہلسنّت نے بنیادی کردار ادا کیاپاکستان کو بچانے کیلئے ان کے وارثین کاآگے آناضروری ہے ،اس حوالے نوجوان نسل کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے پاکستان نظامِ مصطفی کے نفاذ کے لیے قائم ہوا تھا لیکن ہمارے حکمران نے نظام مصطفی کے نافذکے بجائے مغربی کلچر کو پروان چڑھایا ۔
محمدسلیم عطاری 

ای پیپر دی نیشن