جے ایس ایم یو اورجے پی ایم سی کے مابین ایم او یو پر دستخط

کراچی (نیوز رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو)اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی)کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے ، یہ پبلک سیکٹر میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹریننگ پروگرام ہے جس کا مقصد جے ایس ایم یو کے شعبہ فیملی میڈیسن کے ایف سی پی ایس پوسٹ گریجویٹ ٹرینیزکو جے پی ایم سی میں ٹریننگ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔گزشتہ روز جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے روم میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول جبکہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی جانب سے ڈین آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر سید مسرور احمد اور جے ایس ایم یو کیانسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن کی جانب سے شعبے کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ماری اینڈریڈز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ایم او یو کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ٹرینیزجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوںگے،جے ایس ایم یوفیملی میڈیسن ریزیڈنسی پروگرام کیلئے ایک کوآرڈی نیٹر نامزد کرے گی جو ٹرینیز کی روٹیشن، تربیت اور سیکھنے کے نتائج کو یقینی بنانے کیلئے  جے پی ایم سی  کے ڈین کیساتھ مل کر کام کریگا، 4 سالہ ٹرینگ کے دوران ٹرینیز کو اپنی تربیت کے دوران جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے وظیفے کی رقم بھی ملے گی۔اس موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرپروفیسر شاہد رسول نے کہاکہ جے پی ایم سی فیملی میڈیسن ریذیڈنسی ٹریننگ پروگرام کیریزیڈنٹس کو کلینکل روٹیشن فراہم کرنے کیلئے پر جوش ہے،جب قابل لوگ تیار ہونگے تو بہتر ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے، صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے سب سے پہلیقابل اور معیاری افرادی قوت کو بڑھانا ہو گا۔ ڈین آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر سید مسرور احمدنے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی پبلک سیکٹر اسپتال کسی پبلک سیکٹر جامعہ کے ساتھ ایف سی پی ایس فیملی میڈیسن شروع کر رہی ہیاور اس کا کریڈٹ جے ایس ایم یو کیوائس چانسلر اورجے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول کو جاتا ہے، اس ٹریننگ پروگرام کے ذریعے ایسے کنسلٹنٹ تیار ہونگے جوفیملی میڈیسن کی کمیونٹی سے وابستہ مسائل کو ٹارگیٹ کریںگے،یہ ٹریننگ پروگرام ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔جے ایس ایم یو کے شعبہ فیملی میڈیسن کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ماری اینڈریڈز نے وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس ٹریننگ کا مقصد ملک اور لیڈنگ پرائمری کیئر کے لیے فیملی میڈیسن لیڈرز پیدا کرنا ہے ۔
جے ایس ایم یو 

ای پیپر دی نیشن