خیرپور(نامہ نگار) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے آفس آف ریسرچ انوویشن اور کمرشلائزیشن (اورک) کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس وائیس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو کی صدارت میں منعقدہوا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو نے شرکائے اجلاس گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کا مقصدعوام اور دیگر فورز سے اورک کی بہتری مشورے حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے درمیان موثر رابطہ قائم کرنے اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ تنظیموں کے ساتھ تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس موقع پر اورک کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ راجپر نے کہا کہ یونیورسٹی میں اورک ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے اصولوں کی روشنی میں کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد یونیورسٹی کے تحقیقی پروگرام کی ترقی اور توسیع اور پانچ سالہ تحقیقی حکمتِ عملی منصوبہ تیار کرنا ہے اور تحقیقی سرگرمیوں کو عوام کے ساتھ تعلیمی، سماجی اور اقتصادی نظام سے جوڑنا ہے۔اجلاس میں طویل گفت و شنید کے بعد ممبران نے پانچ سالہ تحقیقی حکمتِ عملی منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔یہ منصوبہ ہائرس ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کو پیش کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ اس پلیٹ فارم سے سیمینارز، کانفرنسز منعقد کیئے جائیں اور صلاحیت میں اضافے کیلئے ورکشاپس کا انعقاد کیا جا ئے اور ان میں خواتین کو بااختیار بنانے، اورعوام کی شمولیت کو ترجیح دی جا ئے۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، محمد ڈتل کلہوڑو چیف ایگزیکیوٹو آفیسر سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن، ڈاکٹر آغا نادیہ پٹھان ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف جینڈر اسٹڈیز، ملہیر پاتو پروجیکٹ ڈائریکٹر اکنامک زون خیرپور، سائرہ سولنگی پروگرام کوآرڈینیٹر ماروی رورل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور خادم حسین میرانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھٹائی سوشل واچ اور ایڈووکیسی نے اجلاس میں شرکت کی۔
شاہ لطیف یونیورسٹی