ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، فخر زمان کی نویں نمبرپر آگئے

Mar 23, 2022 | 16:33

ویب ڈیسک

بیٹنگ رینکنگ میںکوہلی دوسری ، کوئنٹن ڈی کوک تیسری ، روہت شرما چوتھی پوزیشن پرموجود ،باﺅلنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ10میں نہیں، ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم کی پہلی اور بھارت کے ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔جنوبی افریقاکے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے جبکہ بھارت کے روہت شرما ایک درجے تنزلی سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے جبکہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے ۔جنوبی افریقا ریسی وینڈر ڈسن دو درجے ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔پاکستان کے فخر زمان کی نویں اور انگلینڈ کے جو روٹ کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔بولنگ کی فہرست میں پہلی سات پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی دوسری ، انگلینڈ کے کرس ووکس کی تیسری، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کی چوتھی ، بنگلادیش کے مجیب الرحمان کی پانچویں، بھارت کے جسپریت بمراہ کی چھٹی اور بنگلادیش کے مہدی حسن میراز کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا پانچ درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور افغانستان کے راشد خان ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب نویں اور دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔آل رانڈرز کی فہرست میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کی پہلی، افغانستان کے محمد نبی کی دوسری اور انگلینڈ کے کرس ووکس کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔پاکستان کے عماد وسیم ساتویں پوزیشن پر موجودہیں۔

مزیدخبریں