امریکہ میں طوفانی بگولوں کے باعث 1 شخص ہلاک ، درجنوں زخمی

امریکہ کی جنوب وسطی ریاستوں ٹیکساس اور اوکلاہوما کے وسیع علاقے میں طوفانی بگولوں کے باعث کم از کم ایک شخص ہلاک اور 2 درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز لوویزیانا اورمسی سپی میں طوفانی نظام نے تباہ کن صورت اختیار کر لی۔شمالی ٹیکساس کی کاو¿نٹی گریسن کی ڈائریکٹر ہنگامی انتظامیہ سارہ سومرز نے تصدیق کی ہے کہ شیرووڈ شورز میں ایک 73 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی ہے۔سارہ سومرز نے بتایا کہ 10 مزید زخمی افراد کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹیکسوما جھیل کی ٹیکساس سائیڈ پر اوکلاہوما میں مارشل کاو¿نٹی کے کنگسٹن کے بالکل جنوب میں واقع علاقے میں درجنوں گھر متاثر یا تباہ ہو گئے ہیں۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ کنگسٹن میں ایک ڈالر جنرل اسٹور سمیت کئی گھروں اور تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔مارشل کاونٹی کی ہنگامی انتظامیہ نے بتایا کہ پیر کی رات تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا لیکن متعدد افراد کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔خبروں کے مطابق طوفان کے باعث علاقے میں بجلی بند ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن