ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لئے تیس کروڑ ڈالرقرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے تیس کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دی ہے۔یہ رقم مالیاتی امداد، نجی سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدارترقی میں ملکی وسائل کو فعال بنانے کے لئے خرچ کی جائے گی۔اقتصادی امور کے وزیر عمرایوب خان نے ایشائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض کی منظوری کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس سے پیداواری سرمایہ کاری خصوصاً نجی شعبے کے ذریعے مالیاتی وسائل کو بروئے کارلانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ قرض کی اس رقم سے سرمائے کی منڈی کواستحکام، اقتصادی ترقی ،زرمبادلہ کے ذخائرمیں بہتری اور کرنسی کی شرح مبادلہ کو مستحکم بنانے میں بھی سہولت حاصل ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن