وزیراعظم عمران خان نے جنوبی ایشیاء کے تمام ممالک میں سے سب سے بہتراندازمیں کوروناکی عالمی وباء سے نمٹنے پراپنی حکومت کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے آج(بدھ) ایک ٹوئیٹ میں ورلڈبینک کے اعدادوشمارکابھی حوالہ دیا جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال دوہزاربیس سے دوہزاربائیس کے عرصے میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح جنوبی ایشیاء کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں سب سے کم رہی ہے۔متعلقہ اعدادوشمار سے مزیدظاہر ہوتاہے کہ بھارت اسی عرصے کے دوران بے روزگاری کی شرح آٹھ فیصدرہی جبکہ پاکستا ن میں یہ شرح چاراعشاریہ تین فیصد رہی جو جنوبی ایشیاء کے تمام ممالک میں سب سے کم ہے۔