صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمرا ن خان نے یوم پاکستان پراپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں بانیان قوم کوبروقت اوردانشمندانہ سیاسی فیصلوں پرخراج عقیدت پیش کیاہے۔صدرنے اپنے پیغام میں کہاکہ برصغیرکے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا مطالبہ وقت نے سیاسی لحاظ سے درست ثابت کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بھارت میں اقلیتوں پرمظالم اس حقیقت کے ناقابل تردیدشواہد ہیں کہ اس وقت کی مسلم قیادت نے واضح طورپربھانپ لیاتھاکہ اگر مسلمان غیرمنقسم ہندوستان میں ہندواکثریت کے رحم وکرم پررہے تو وہ اپناالگ تشخص کبھی برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں قائداعظم محمدعلی جناح کے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط کے سنہری اصولوں پرعملدرآمد اورریاست مدینہ کی طرز پرایک حقیقی جمہوری فلاحی ریاست کے طورپر پاکستان کی ترقی کے لئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لانے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے دوررس اصلاحات اور غربت کے خاتمے اور انصاف کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کوترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے پراپنی توجہ مرکوزرکھے گی۔
صدرمملکت اوروزیراعظم کا یوم پاکستان پربانیان قوم کوبروقت ،دانشمندانہ سیاسی فیصلوں پرخراج عقیدت پیش
Mar 23, 2022 | 20:52