پاکستان اور کرغزستان نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے تعمیری اور بامقصد روابط جاری رکھنے پر اتفا ق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے آج (بدھ)اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور کرغزستان کے وزیر خارجہRUSLAN KAZAKBAEV کے درمیان ملاقات میں ہوا۔فریقین نے عوامی رابطوں اور تعلیمی شعبے میں تعاون میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے CASA-1000 منصوبے پر پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور اس کی بروقت تکمیل کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان ، کرغزستان کا بامقصد روابط جاری رکھنے پر اتفا ق
Mar 23, 2022 | 21:12