اس سال یومِ پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے: سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : یومِ پاکستان کے موقع پرسربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا ہے کہ اس سال یوم پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔یوم پاکستان کے حوالے سے جاری پیغام میں ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر  کا کہنا تھا کہ23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، 23 مارچ کو مسلمانان برصغیر نے پہلی بار باضابطہ طور پر علیحدہ وطن کامطالبہ کیا۔ائیر چیف مارشل نے کہا کہ یوم پاکستان آباؤ اجداد کی آزادی کے لیے قربانی اور طویل جدوجہد کی علامت ہے، اس سال یوم پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم پریڈ کے موقع پر جے 10سی جہاز کا مظاہرہ دیکھے گی، جے 10سی حال ہی میں پاک فضائیہ کا حصہ بنا ہے، جے 10 سی طیارے ہماری جدت پر مبنی پالیسی کا شاہکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن