حافظ آباد،ڈالہ اور ڈمپر کے تصادم میں 4افراد  جاں بحق

Mar 23, 2023


حافظ آباد+پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) حافظ آباد کے نواحی گائوں بیرانوالہ کے قریب تیز رفتار ڈالہ اور ڈمپر کے تصاد م میں 4افراد جاں بحق جبکہ دو شدید ذخمی ہوگئے۔ افضال، پرویز، بلال  اور عامر ڈالہ گاڑی پر سوار جھنگ سے راولپنڈی جارہے تھے کہ جب انکی گاڑی موٹروے ایم ٹو پر بیرانوالہ کے قریب پہنچی تو اسے مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں افضال، پرویز، بلال اور عامر چاروں جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈمپر کے ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے، جنھیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں