کراچی (کامرس رپورٹر) بنک دولت پاکستان کے مطابق بدھ کو 72 پیسے کے اضافے سے پاکستان میں ڈالر کی قدر 283.92 روپے ہو گئی‘ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 285 سے بڑھ کر 286 روپے پر جا پہنچی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز یورو کی قدر 305 روپے پر برقرار رہی جبکہ ایک روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 438 روپے سے گھٹ کر 347 روپے پر آگئی۔ دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی فی اونس قیمت مزید 29 ڈالر کمی سے 1939 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت 2300 روپے کمی سے 2 لاکھ 1 ہزار 900 اور دس گرام سونے کی قیمت 1971 روپے کمی سے 1 لاکھ 73 ہزار 97 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2200 روپے پر مستحکم رہی۔
ڈالر ایک روپیہ مہنگا‘ سونے کی قیمت 2300 روپے تولہ کم ہو گئی
Mar 23, 2023