صوبائی الیکشن میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہے:فواد چودھری q

Mar 23, 2023


لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہوگی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں ڈمی پارلیمان کے اجلاس میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے پاکستان میں سیاسی بحران اتنا بڑھ جائے کہ سنبھالا نہ جا سکے۔انہوں نے صوبائی انتخابات میں تاخیر کو آئین سے ماورا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پر دبائو کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت مقابلہ کرو۔

مزیدخبریں