اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمات کا معاملہ سنچری سے آگے نکل چکا ہے۔ آج کے دور میں جھوٹے کیسز بنائیں گے‘ دبائیں گے تو ردعمل آئے گا۔ عمران خان کی قیادت میں قوم کو یکجا کر رہے ہیں۔ کوشش تھی رمضان سے پہلے جلسہ کرتے۔ ان کا ایجنڈا منصوبے کے تحت عمران خان کو ہٹانا ہے۔ یہ وہ ہتھکنڈے ہیں جو ماضی میں آزمائے گئے ہیں۔ حکومت نے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا اور کر رہی ہے۔
عمران کے خلاف 100 سے زائد مقدمات‘ دبائیں گے تو ردعمل آئے گا: شاہ محمود
Mar 23, 2023