زلزلہ، خیبر پی کے میں ہلاکتیں 10، 55 گھر تباہ، اسلام آباد، بلند عمارتوں کے معائنہ کا فیصلہ 

Mar 23, 2023


پشاور؍ کابل ؍ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ آئی این پی+ این این آئی) خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے باعث 10افراد جاں بحق، 62سے زائد زخمی اور 4مویشی ہلاک ہوگئے۔ مجموعی طور پر55گھروں اور دیگر املاک کو جزوی نقصان جبکہ 10مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی  نے بلند وبالا عمارتوں اور کمرشل پلازوں کے معائنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر عمارتوں کا سروے ہو گا جس میں بلند و بالا رہائشی و کمرشل عمارتوں کی ساخت اور تعمیرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق عمارتوں کے مالکان اور ڈویلپرز کی تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال کی جانی چاہئے۔

مزیدخبریں