اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی، مشرق وسطی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان میں اس کا داخلہ بند کیا جائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد روزانہ کوئی نہ کوئی بات کرتے رہتے، زلمے خلیل زاد ہو یا کوئی اور کسی کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار خودمختار ملک اور عالم اسلام کی ایٹمی قوت ہے اور ہم نے اپنے اندرونی معاملات ملک کے اندر ہی طے کرنے ہیں اور زلمے خلیل زاد یا کسی اور کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔