بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس ، شہباز گل پر فرد جرم ایک بار پھر موخر


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں شہباز گل پر فرد جرم ایک بار پھر موخر کرتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی ۔ ملزموں کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شریک ملزم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اطلاعات کے مطابق شہباز گل  نہیں آ رہے لیکن ان کے وکیل ہی کنفرم کریں گے، فاضل جج نے کہا کہ پتہ تو ہوتا ہے آپ لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطہ تو ہوتا ہے ، فاضل جج نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ باریاں لگائیں ہوئی ہیں اس دفعہ آپ چلے جائیں اگلی دفعہ میں چلا جاؤں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...