لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کر گئی۔ ملزم نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی تھی۔ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت لاہور نے 80 کروڑ روپے کی کرپشن کیس میں منظور کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ دوسری طرف اینٹی کرپشن عدالت سے محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا۔ وکیل رانا انتظار نے بتایا کہ عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ پر محمد خان بھٹی کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا اور انہیں 25 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔