چاند نظر آگیا، پہلا روزہ آج،وزیراعظم کی مبارکباد،بھارت، بنگلہ دیش، ملائیشیا میں کل ہوگا

Mar 23, 2023


لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں ہوا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ۔زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ، مردان اور دیگر علاقوں میں رمضان کا چاند نظر آیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد دی۔اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان خود احتسابی اور پائیدار زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے۔دوسری جانب سعودیہ ،متحدہ عرب امارات ،برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی آج روزہ ہوگا۔ جبکہ بھارت ، بنگلہ دیش، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ کل ہوگا

مزیدخبریں