کوٹ رادھا کشن(نامہ نگار) چیئرمین زہرہ منظور ویلفیئر فاﺅنڈیشن ناصر محمود ملک نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن جذبوں کی تعمیراور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، یہ ایک ایسا دن ہے جب آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی، آج ہمیں خود کو نکھارنے اور اپنے اندر اعلیٰ اوصاف پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ملک پاکستان کو سنوارنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ہر فرد کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔