ایک سال قبل نکاح کے باوجود رخصتی نہ ہونے پر ملزم نے فائرنگ کر کے بےوی کو زخمی کردیا


قصور+ سرائے مغل(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار )پولیس تھانہ کھڈیاں کی حدود میں ایک سال قبل نکاح کے باوجود رخصتی نہ ہونے پر دلہا نے دلہن کے گھر ہلہ بول دیا دلہن کو فائرنگ سے زخمی کردیا۔ کھڈیاں چک41کے رہائشی خورشید احمد نے تھانہ میں مقدمہ درج کرایا کہ میری بیٹی ماریہ خورشید کا نکاح ملزم ندیم کے ساتھ ایک سال قبل ہوچکا ہے مگر میری بیٹی تاحال رخصتی کےلئے راضی نہیں جس پر ندیم نے ساتھیوں کےساتھ ملکر میری بیٹی کو زبردستی ساتھ لے جانا چاہا مزاحمت پر ملزم کی فائرنگ سے میری بیٹی زخمی ہو گئی۔پولیس مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن