گوانگڑو(شِنہوا)چینی سائنسدان زمین کی تخلیق کے بعد آکسیجن کی ابتدا کے بارے میں نئے انکشافات سامنے لائے ہیں،مجوزہ طورپر آکسیجن کا ابتدائی ماخذ چٹانیں تھیں۔اس سے پہلے کی جانے والی تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ زمین پر ابتدائی طور پر تقریبا 2ارب 33 کروڑ سے 2ارب 45کروڑ سال پہلے آکسیڈیشن کا ایک عظیم واقعہ رونما ہوا جس کے دوران سیانوبیکٹیریا کے ذریعہ آکسیجنک فوٹو سنتھیسز کے ذریعے بڑی مقدار میں آکسیجن پیدا ہوئی۔آکسیجن کا ابیوٹک ماخذ جو اس عظیم واقعہ سے پہلے موجود تھا اس کا بھی بڑے پیمانے پر مطالعہ کیا گیا اور روایتی طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا تعلق پانی کی ڈس ایسوسی ایشن سے ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے گوانگڑو انسٹی ٹیوٹ آف جیو کیمسٹری کی ایک تحقیقی ٹیم نے اپنی نئی تحقیق میں تجویز پیش کی کہ زمین کے ابتدائی ماحول میں آکسیجن پانی کے ساتھ تعامل کرنے والی چٹانوں سے پیدا ہوئی۔
زمین پرآکسیجن کا ابتدائی ماخذ چٹانیں تھیں:چینی تحقیق
Mar 23, 2023