اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)آسٹریلوی ہائی کمیشن نے طورخم بارڈر سے واہگہ بارڈر تک تاریخی گرینڈ ٹرنک روڈ کے ساتھ500 کلومیٹر کی دوڑ کا اہتمام ،یہ رن آسٹریلوی اقدام - ورلڈ واٹر رن، رن بلیو ایونٹ سے منسلک ہے جو کہ21 سے22 مارچ تک ورلڈ واٹر ویک کے دوران ہو رہا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق آسٹریلوی ایتھلیٹ، مینا گلی کی طرف سے شروع کیے گئے ورلڈ واٹر رن کا مقصد پانی کے عالمی دن کے موقع پر پچاس سالوں میں اقوام متحدہ کی پہلی آبی کانفرنس کے انعقاد پہ، پانی سے متعلق عالمی مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ دنیا بھر سے ہزاروں افراد مینا گلی کے ساتھ ورلڈ واٹر رن میں حصہ لے رہے ہیں۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز اسلام آباد میں اس دوڑ میں شامل ہوئے۔ "میں تاریخی گرینڈ ٹرنک روڈ پہ ہونے والی اس500 کلومیٹر کی دوڑ میں حصہ لینے والے اس حیرت انگیز گروپ کے ساتھ، اس دوڑ کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں! ورلڈ واٹر رن میں شامل ہوکے ہم آبی مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا چاہتے ہیں جو ہم سب کو، آسٹریلیا اور پاکستان میں، متاثر کرتے ہیں، اور یو این کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پانی کے اہم کردار کی حمایت کرتے ہیں۔مسٹر ہاکنز نے کہاکہ آسٹریلیا پاکستان کا دیرینہ ساتھی رہا ہے۔ آسٹریلیا کے پاکستان میں کام میں سیلاب سے بچاؤ کی کوششوں میں مدد فراہم کرنا، اور کسانوں کو آبپاشی میں مدد کرنا، اور کھاری زمین کو ذرخیز کرنا شامل ہے۔ پچھلے ہفتے، آسٹریلیا کے فرسٹ اسسٹنٹ سیکرٹری گیری کوون نے فراش ٹاؤن میں سولر واٹر فلٹریشن یونٹ کا افتتاح کیا، جو کمیونٹی کی دہلیز پر سستا اور پینے کے قابل پانی فراہم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمیشن کاگرینڈ ٹرنک روڈ کیساتھ500 کلومیٹر دوڑ کا اہتمام
Mar 23, 2023