قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس، حالیہ بجلی بریک ڈان کا معاملہ پھر زیربحث آیا

Mar 23, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-سینیٹرز فدامحمد، حاجی ہدایت اللہ خان،ثنا جمالی، پرنا احمد عمر اجلاس میں شریک ہوئے- ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن، این ٹی ڈی سی حکام، ڈسکوز کے سی ای اوز/نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ملک میں حالیہ بجلی بریک ڈان کا معاملہ کمیٹی میں ایک بار پھر زیربحث آیا-ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی بریک ڈان پر وزیراعظم نے کمیٹی بنائی تھی جس کی رپورٹ بھی کابینہ کو پیش کی گئی ہے-انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی کمیٹی کی تحقیقات کے بعد مزید کوئی تحقیقاتی کمیٹی نہیں بنائی گئی-چئیرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ قائمہ کمیٹی نے پاور ڈویژن کو بجلی بریک ڈان پر محکمانہ انکوائری کروانے کی ہدایت کر رکھی تھی لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا-قائمہ کمیٹی نے کابینہ کے احکامات سے پہلے محکمانہ کمیٹی بنانے کی سفارش کی تھی-چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی وفاقی وزیر کی مدد کرنا چاہتی ہے-انہوں نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف نے کیالیکٹرک کے حوالے سے کیا مطالبات کیے ہیں جس پر جوائنٹ سیکرٹری فنانس پاور ڈویژن نے کہا کہ اس حوالے سے وزارت خزانہ ہی بیان دے سکتی ہے-حالیہ بجلی بریک ڈاون کے حوالے سے ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ 23جنوری کے بلیک آٹ کی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش ہو چکی،اسکی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے 27 مارچ کواجلاس ہوگا--چیئرمین کمیٹی نے 765-کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے حوالے سے بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے سے متعلق ٹینڈرنگ پراسس، بڈرز کی تفصیلات طلب کرلیں -چئیرمین کمیٹی نے بتایا کہ اگلی میٹنگ میں اس منصوبے کے حوالے سے تمام تفصیلات کمیٹی میں پیش کریں -اگلی میٹنگ میں اس منصوبے پر دوبارہ بحث کی جائے گی-

مزیدخبریں