اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ زلمی خلیل زاد کا دھمکی آمیز ٹویٹ قابل مذمت ہے امریکی سی آئی اے کے زرخرید غلام زلمی خلیل زادکی پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز ٹویٹ کی شدید مذمت کرتاہوں اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ زلمی خلیل زاد کا عمران خان کی حمایت اور پاکستان کی مخالفت میں ٹویٹ پاکستان دشمنی اور عمران دوستی کا ثبوت ہے زلمی خلیل زادمسلمان افغان اورپاکستان دشمنی میں امریکہ سے چند قدم آگے ہیں کہا کرتاتھا امریکہ نے میری حکومت گرائی اب امریکی سی آئی اے کا اہم جاسوس زلمی خلیل زاد انکی حمایت میں پیش پیش ہے عمران خان زلمی خلیل زاد سے مبینہ خفیہ ملاقاتیں اور امریکی گانگریس مینوں سے رابطے کر رہا ہے وہ امریکی سی آئی اے کی آشیرباد سے اقتدار میں آکر پاکستانی زلمی خلیل زاد بنناچاہتے ہیں وہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے پاکستان کی آزادی وخود مختاری بھی بیچ سکتے ہیں قوم عمران خان جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی