اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے بیان میں کہا ہے کہ لاڈلا ابھی نہ جیل گیا اور نہ تفتیش ہوئی سہولت کار تڑپ اٹھے ہیں ،لاڈلے کی فریاد پر رونا دھونا کرنے ان کے کرتوت کیوں نہیں دیکھتے ، حقیقت سامنے آ چکی ہے عمران نیازی کس کھیت کی پیداوار ہے ،ثابت ہو چکا کہ سائفر منگھڑت کہانی تھی ،سازش کا بیانیہ بنانے والا خو بڑا سازشی نکلا ہے ،ممنوعہ فارن فنڈنگ کے اثرات سامنے آ چکے ہیں ۔