مستحق خاندانوں مین بینظیر کفالت کی جنوری تا مارچ قسط ادائیگی شروع


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ملک بھر کے 90 لاکھ کے قریب مستحق خاندانوں مین بینظیر کفالت کی جنوری تا مارچ کی قسط کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے-حکومت پاکستان نے یہ قسط 7000 سے بڑھا کر 8500 روپے کردی ہے-ان وضائف کے لئے حکومت پاکستان نے 83 ارب، 83 کروڑ اور 33 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے-بینظیر کفالت کی اس رقم کے ساتھ بینظیر تعلیمی وضائف کی ایک قسط بھی جاری کردی گئی ہے-جن خاندانوں کے بچے پہلے سے رجسٹرڈ ہیں اور ان کی اسکول کی حاضری 70 فیصد سے زیادہ ہے وہ یہ وضائف بھی وصول کر پائینگے-اسلام آباد، پنجاب، سندہ اور بلوچستان کے مستحقین کو یہ رقوم حبیب بنک کے اے ٹی ایم مشینوں و مقرر کردہ ایجنٹوں کے ذریعے دی جارہی ہیں-خیبر پختونخوا و گلگت بلتستان کے مستحقین کو یہ رقوم بینک الفلاح کے ذریعے تقسیم کی جارہی ہیں-مستحقین کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے وضائف گن کر لین اور رسید لازمی حاصل کریں-

ای پیپر دی نیشن