کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ترکی معارف فاو¿نڈیشن کے تحت چلنے والے پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز،گلستانِ جوہرکراچی کیمپس کے سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد شہید محترمہ بینظیر بھٹو فٹبال اسٹیڈیم میں ہوا۔تقریب میں اسکول کے طلبا و طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور والدین کے ہمراہ شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکش ڈاریکٹر احمت سمیع دمیرنے تقریب میں طالبعلموں ، والدین اور اساتزہ کرام کی شرکت کو سراہا اور گزشتہ ماہ ترکی میں زلزلے کے سبب ہونے والی تباہی میں پاکستانی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ کیمپس پرنسپل شکیل احمد نے بتایا کہ ترکی معارف فاونڈیشن کے تحت چلنے والے پاک ترک معارف اسکول اینڈ کالجز کا مقصد طلبا و طالبات میں نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاکستانی قوم اپنے ترکش بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں اور اسی مناسبت سے آج کی اس تقریب کا خیالیہ اور عنوان ۔We Stand Togetherرکھا ہے۔ تقریب کے اختتام پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن والے طلبہ و طالبات کو گولڈ، سلور اور برونز میڈل سے نوازا گیا۔
پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولزوکالجزمیں اسپورٹس ڈے
Mar 23, 2023