کراچی(کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹی ڈی اے پی)نے جلد ہی منعقد ہونے والی نمائش "ٹیکسپو2023ـ"کے حوالے سے ''چمڑے کے شعبے میں پائیداری'' پرپاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے پری ایونٹ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا ۔ ٹیکسپو 2023 نمائش توقع ہے کہ26 تا 28 مئی تک پیش کی جائے گی۔سیمینار میں چمڑے کی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز اور ماحولیاتی ماہرین نے شرکت کی۔ باسط رؤف، ڈی جی (ٹیکسٹائل اینڈ لیدر)، ٹی ڈی اے پی نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور پائیدار طریقوں جیسا کہ دنیا نے مطالبہ کیا ہے اور پاکستان کا چمڑا کیسے صنعت بین الاقوامی حاصل کرکے ان طریقوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے اورپاکستان میں بنی چمڑے کی مصنوعات کے فروغ کے لیے سرٹیفیکیشن پرروشنی ڈالی ۔ چیئرمین پریگمیاامان اللہ آفتاب ، اسفند یار فرخ ، جنید ووہرااوردیگر نے بھی سیمینار میں اظہار خیال کیا۔
ٹڈاپ کا ٹیکسپو2023 کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد
Mar 23, 2023